؞   جونپور: ارشد قریشی مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر منتخب
۲۰ اکتوبر/۲۰۱۹ کو پوسٹ کیا گیا
جونپور (پریس ریلیز/حوصلہ نیوز): اٹالہ مسجد کے صحن میں اتوار کے روز ایک مرکزی سیرت کمیتی کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر کا انتخاب عمل میں آیا۔ قرعہ اندازی کے زریعہ ارشد قریشی مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر منتخب ہوئے۔
صدر کے عہدے کے دعویدار تین امیدوار میدان میں تھے ارشد قریشی، حاجی توفیق، منا راجا (شوکت علی انصاری) تمام سابق صدور نے متفقہ رائے یہ فیصلہ کیا کہ قرعہ اندازی کے ذریعہ صدر کو منتخب کیا جائے گا تاکہ کسی قسم کا باہمی تنازعہ نہ ہو سکے۔ قرعہ کے ذریعہ ارشد قریشی کا نام صدر کے لئے منتخب کیا گیا۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیرت کمیٹی کے سابق صدر مظہر آصف نےکہا کی یہ ہمارا جلوس وجلسہ بہت تاریخی ہے ہم سب کی ذمہ داری ہے اس کو کامیاب بنانے کی۔
سابق صدر ارشاد خان نے کہا کہ میٹنگ میں شامل تمام افراد کا میں دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اتنی کثیر تعداد اس بات کی گواہ ہے کہ جلسہ و جلوس کے تئیں لوگوں کی دلچسپی ​​مسلسل بڑھ رہا ہے. آج اس میٹنگ میں جس کو بھی صدر منتخب کیا جائے گا هم سبھی کی ذمہ داری ہے اس کا تعاون کریں اور تاریخی جلسہ و جلوس کو کامیاب بنائیں۔
نو منتخب صدر ارشد قریشی نے کہا کہ یہ فیصلہ اللہ کی طرف سے کیا گیا ہے اور جو ذمہ داری مجھے ملی ہے میں اس کا اچھے طریقے سے انجام کو پہونچاؤنگا اور آئندہ تاریخی جلوس و جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے مسلسل کوشش کروں گا۔
آخر میں ملک میں امن و امان کے لئے اور جلسہ و جلوس کی کامیابی کے لیے دعا مانگی گئی۔
اس موقع پر عبد الاحد منے، صدام حسین، مظہر آصف، الماس احمد صدیقی، ارشاد منصوری، ارشاد خان، سرفراز سبھاسد، نیاز طاہر شیخو، شکیل احمد، انوار الحق گڈو، ساجد علیم، حفیظ شاہ، ابوذر شیخ، رخسار احمد، دانش اقبال ، اکرام سوداگر، انجم صدیقی، وغیرہ موجود رہے۔

1 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

6 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.